ڈپٹی کمشنر محمد اشرف ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔اس اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر احسان اللہ خان اور دیگر ہیلتھ افسران نے شرکت کی مزید تفصیل جانتے ہیں ہمارے نمائندہ سید مشرف سے جی سید مشرف کیا تفصیلا ت ہیں آپ کے پاس

اوسی

۔اجلاس کے دوران سی ای او ہیلتھ نے ضلع کے ہسپتالوں اور مراکز صحت میں فراہم کی جانے والی ہیلتھ سروسز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ادویات کی طلب و رسد کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی اور ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری علاج کی فراہمی کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سختی سے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ہسپتال میں قائم پولیو ڈیسک کا بھی معائنہ کرتے ہوئے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں تاکید کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ادا کریں۔انہوں نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ضلع میں جاری پولیو راؤنڈ کے دوران ہیلتھ ٹیموں کی کڑی مانیٹرنگ جاری رکھی جائے اور ویکسی نیشن کے مقررہ اہداف کی سو فیصد تکمیل یقینی بنائی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *