خانیوال( )7مئی2025
خانیوال ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع بھر میں مجموعی
313 ڈویلپمنٹ سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔تعمیراتی کاموں میں کنسٹرکشن ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل ترجیح ہے،پراجیکٹس میں میٹریل پر سمجھوتہ نہ کیا جائے،کام میں سنجیدگی نہ دکھانے والے ٹھیکیداروں کو وارننگ دی جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا سلو سکیموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے،
سیوریج ورک میں حادثات روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن نے ترقیاتی سکیموں میں پیشرفت بارے بریفنگ دی۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سیہڑ،اسسٹنٹ کمشنر سنبل جاوید،زین علی ودیگر افسران شریک تھے۔
Leave a Reply