خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک کی زیر صدارت ڈی پی او آفس کے کمیٹی روم میں ضلع بھر کے پولیس افسران کی کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔

خانیوال 07مئی 25()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک کی زیر صدارت ڈی پی او آفس کے کمیٹی روم میں ضلع بھر کے پولیس افسران کی کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔

خانیوال 07مئی 25(محبوب احمد)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک کی زیر صدارت ڈی پی او آفس کے کمیٹی روم میں ضلع بھر کے پولیس افسران کی کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن محمدرحمان قادر،ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوزسمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ضلع میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، مقدمات کی تفتیش، مجرمان کی گرفتاری اور پولیس کارکردگی کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ کا مقصدیہ واضح کرنا ہے کہ تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقہ جات میں منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ مافیا اور عادی مجرموں کے گرد گھیرا تنگ کر کے بھرپور کارروائیاں عمل میں لائیں،عدالتی مفروران اور اشتہاری مجرمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،15 کی کالز پر فوری رسپانس دیا جائے،سنگین نوعیت کے واقعات میں سینئر افسران جائے وقوعہ پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں، تھانوں میں موثر پٹرولنگ اور ناکہ بندی کے لیے ہاٹ اسپاٹس پر توجہ دی جائے۔انہوں نے ڈکیت گینگز کی گرفتاری ان سے سو فیصد ریکوری اور ان ٹریس مقدمات کی فوری ٹریسنگ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب کام کے سوا کوئی اور راستہ نہیں، ایس ایچ اوز اپنا قبلہ درست کریں، تمام پولیس افسران خلوص نیت سے عوام الناس کو بروقت اور میرٹ پر انصاف فراہم کریں، پولیس وردی کا تقدس برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کو تھانوں میں مکمل عزت دی جائے ان کے مسائل توجہ سے سنے جائیں، انصاف کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او نے کہاکہ ہر شہری کی شکایت کو فرنٹ ڈیسک پر رجسٹر کیا جائے تاکہ فوری داد رسی ممکن ہو اور فرنٹ ڈیسک عملے سے مکمل تعاون کو یقینی بنایا جائے۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے اور محرم الحرام میں امن وامان کی فضاء قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے تمام پولیس افسران ہائی الرٹ رہیں،امن کمیٹیوں، علمائے کرام، منتظمین اورشہریوں کیساتھ قریبی رابطہ رکھاجائے تاکہ بین المسالک ہم آہنگی برقرار رہے اور مشکوک افراد وسرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *