حزباللہ اسرائیل جنگ بندی کے بعد 225 ہتھیاروں کے ذخائر ملے ہیں ، #اقواممتحدہ

حزباللہ اسرائیل جنگ بندی کے بعد 225 ہتھیاروں کے ذخائر ملے ہیں ، #اقواممتحدہ

حزباللہ اسرائیل جنگ بندی کے بعد 225 ہتھیاروں کے ذخائر ملے ہیں ، #اقواممتحدہ

UNIFIL
نے کہا کہ 27 نومبر کو جنگ
بندی شروع ہونے کے بعد سے، “امن دستوں نے 225 سے زیادہ ہتھیاروں کے ذخیرے تلاش کیے ہیں اور انہیں لبنانی فوج کے حوالے کر دیا ہے”۔ (@UNIFIL_)
حزب اللہ اسرائیل جنگ بندی کے بعد 225 ہتھیاروں کے ذخائر ملے ہیں ، اقوام متحدہ
اسرائیل
لبنان

لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج نے کہا ہے کہ اسرائیل و حزب اللہ جنگ بندی کے بعد اب تک 225 ہتھیاروں کے ذخائر ملے ہیں۔ اقوام متحدہ کی امن فوج نے اس امر کا اظہار پیر کے روز جاری کیے گئے بیان میں کیا ہے۔

امن فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 225 سے زائد ہتھیاروں کے ذخائر لبنان میں پائے گئے ہیں۔ ان ذخائر کو لبنانی فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔’

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دریائے لیطانی کے جنوب میں 120 سے زائد ٹھکانوں پر لبنانی فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کی وجہ سے لبنانی فوج کی تعیناتی میں مسائل کا سامنا ہے ۔

خیال رہے اسرائیلی فوج نومبر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان میں باقاعدگی سے حملے کر رہی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ نومبر 2024 میں ہوا۔ جس کے مطابق لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج اور لبنانی فوج موجود ہوگی۔

لبنان کے صدر جوزف عون نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ لبنانی فوج جنوبی حصے کے 85 فیصد سے زائد علاقے میں تعینات ہے۔ جبکہ پانچ سرحدی پوزیشنوں پر اسرائیل کا قبضہ ہے۔

حزب_اللہ

اسرائیل

اقوام_متحدہ

جنگ_بندی

لبنان

TeamPakistanCyberForce

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *