انڈین وزیر خارجہ جے شنکر: ’انڈیا کے خلاف فوجی کارروائی کی گئی تو انتہائی انتہائی سخت جواب دیا جائے گا‘
انڈیا کے وزیر خارجہ جے ایس شنکر نے کہا ہے کہ اگر انڈیا کے خلاف فوجی کارروائی کی گئی تو اس کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔
جے ایس شنکر نے یہ بات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران کی، جو آج صبح ہی انڈیا کے دورے پر پہنچے ہیں۔
انڈین وزیر خارجہ نے کہا کہ 22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد انڈیا نے 7 مئی کو سرحد پار حملہ کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
جے ایس شنکر نے مزید کہا کہ ’ہم کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتے لیکن اگر ہمارے خلاف فوجی کارروائی کی گئی تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم اس کا انتہائی سخت جواب دیں گے۔‘
جے ایس شنکر نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو کہا کہ ’ایک پڑوسی اور قریبی ساتھی کے طور پر، یہ ضروری ہے کہ آپ کو صورتحال کی اچھی طرح سے سمجھ ہو۔‘
Leave a Reply